counter easy hit

ماسکو: سب سے بڑا آئس اسکیٹنگ رنک عوام کے لئے کھول دیا گیا

ماسکو میں 20ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلا یورپ کا سب سے بڑا آئس اسکیٹنگ رنک عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

Moscow: Biggest ice skating rink opens for publicاس موقع پر ٹھنڈ کے مزے لیتے ملکی اور غیرملکی سیاح یہاں کارخ کررہے ہیں اوراسکیٹنگ کے ایڈونچر سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے۔ مصنوعی برف سے تیار کئے گئے اس اسکیٹنگ رنک کے افتتاح کے موقع پردلچسپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نا صرف شاندار آتش بازی کا دلکش نظارہ شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا بلکہ گراؤنڈ سے 35میٹر کی اونچائی پر 35ماہر کرتب بازوں نے ایسے شاندار اسٹنٹس پرفارم کئے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

پارک پر بنے اس رِنک میں خصوصی کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیا ہے جہاں رنگا رنگ کاسٹیوم پہنے شرکاء اسکیٹنگ کے مزے لینے میں مصروف دکھائی دیئے۔

You must be logged in to post a comment Login