counter easy hit

گنیز بک کے 100 سے زائد ریکارڈ بنانے والا امریکی

نیو یارک: امریکی شہری اشیرتا فرمین کو نئے اور انوکھے عالمی ریکارڈ بنانے کا بہت شوق ہے اور اب انہوں نے اپنے پیٹ پر ایک منٹ میں 26 تربوز کاٹ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اشیرتا فرمین اس سے قبل ایک دو نہیں بلکہ 600 نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جن میں سے کئی ایک تو بہت مضحکہ خیز ہیں۔ 1979 میں انہوں نے خاص انداز میں ہاتھ اور ٹانگوں کو کھول کر اچھلنے والی ورزش ’جمپنگ جیک‘ کے 27000 سیٹ مکمل کئے تھے۔ پھر پانی میں ڈوب کر پوگو اسٹک پر اچھلنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 22 جولائی 2003 کو انہوں نے ایک بڑی گیند پر خود کو 2 گھنٹے 16 منٹ تک متوازن رکھ کر ایک انوکھا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس طرح اپریل 2009 میں وہ دنیا کے ایسے پہلے شخص قرار پائے جس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 100 سرٹیفکیٹ حاصل کئے تھے۔

حال ہی میں ان کے تربوز والے ریکارڈ کا چرچا ہورہا ہے لیکن واضح رہے کہ فرمین پانی کے اندر 2 میل تک سائیکل دوڑا کر بھی ایک اہم ریکارڈ بناچکے ہیں۔