counter easy hit

چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں، محکمہ موسمیات

کراچی: آج شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس نماز عصر کے بعد محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس میں ماہرین فلکیات ،نیوی کے افسران اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے شرکت کریں گے۔

More likely to see the moon are on the coastal strip, Meteorology Departmentمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں ،کسی بھی بڑے شہر میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا امکان 14 منٹ تک ہوگا، آج چاند نظر آنے کا امکان 10 فیصد ہے، 90 فیصد تک امکان ہے کہ عید ہفتے کو ہوگی۔