counter easy hit

بندروں نے انسانوں کی ایک اورعادت اپنالی

لندنبرطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبی دم والے جنگلی بندروں نے انسانوں کی ایک اور عادت کو اپناتے ہوئے گری والے میوے یا پھر ناریل توڑنے کیلئے اوزار کا استعمال شروع کر دیا۔

Monkeys adopt another example of humansرپورٹ کے مطابق برطانیہ اور تھائی لینڈ کے سائنسدانوں نے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ   مکاک    یعنی لمبی دم والے بندروں کی نسل سمندری بادام اور ناریل توڑنے کیلئے پتھروں کو بطور اوزار انسانوں کی طرح استعمال کرنے لگے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لمبی دم والے بندر گری والے میوؤں کے بیرونی چھلکوں کو تقریباً دو کلو وزنی پتھر کی مدد سے توڑ کر اسے کھاتے ہیں جبکہ نوکیلے یا تیز دھار پتھروں سے اسے کاٹ کر اندر موجود غذا کو قابل استعمال بناتے ہیں۔