counter easy hit

محمد کیف کو پاکستان ٹیم اور فخر زمان کی تعریف مہنگی پڑگئی

ممبئی: بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف کو پاکستان ٹیم اور فخرزمان کی تعریف مہنگی پڑگئی۔

زمبابوے میں کھیلی گئی ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا پرکامیابی کے بعد کیف نے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز فائنل میں کامیابی پر مبارکباد پاکستان، ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر فخر زمان نے اچھی اننگز کھیلی، وہ بڑے میچ کے پلیئر دکھائی دیتے ہیں‘‘۔ محمد کیف کے اس ٹویٹ نے متعصب بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں، انھوں نے الٹی سیدھی باتیں کرنا شروع کردیں، ایک نے لکھا کہ ’  تم سے یہ امید نہیں تھی، تمہارا پاکستانی پریم جاگ گیا ‘‘۔