counter easy hit

محمد عرفان کی 6 ماہ کی پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کی 6 ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوگئی۔

Mohammad Irfan's return to cricket after 6 months banقومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس میں انہیں 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا جب کہ ساتھ میں ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کی معطلی 14 ستمبر کو ختم ہوئی جس کے بعد آج سے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرلی ہے اور وہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں. اس موقع پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کا شدت سے انتظار تھا، ایسا لگا کہ 6 سال بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا کامیاب بولر بننا ان کا ہدف ہے۔ واضح رہےکہ محمد عرفان کو باہمی رضا مندی کی سزا کے کوڈ کے تحت ایک برس کی سزا ہوئی تھی جب کہ اسی کیس میں کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف پر 5 ،5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔