counter easy hit

کپڑے تہہ کرنے والی جدید ترین مشین متعارف

مشین ایک قمیض یا پینٹ کو تہہ کرنے میں صرف دس سیکنڈز صرف کرتی ہے، بیک وقت 20 کپڑے رکھنے کی گنجائش موجود ہے

modern machine introduced to layers clothingہوم اپلائنسز کی ایک فرم نے ایسی مشین متعارف کرا دی ہے جس میں آپ کپڑے رکھ دیں تو کسی پرنٹر کی طرح وہ انہیں فولڈ کرکے آپ کو واپس کرے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک انوکھی مشین یا روبوٹ فولڈی میٹ   کو متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کو کپڑے تہہ کرنے کی زحمت سے دور رکھے گا۔ فولڈی میٹ نامی یہ مشین تین فٹ اونچی ہے جسے کئی برس قبل بنایا گیا تھا تاہم اس کا اپ گریڈ اور جدید ترین ورژن اب پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 720 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مشین ایک قمیض یا پینٹ کو تہہ کرنے میں دس سیکنڈ صرف کرتی ہے۔ اس میں بیک وقت 15 تا 20 کپڑے رکھے جاسکتے ہیں جو یکے بعد دیگرے تہہ ہو کر آپ کو ملتے رہیں گے تاہم بڑے سائز کے کپڑے یا بہت چھوٹے کپڑے یہ مشین فولڈ نہیں کرسکے گی۔