counter easy hit

شہزاد نور رومانوی ڈرامے ‘یہ عشق’ کا حصہ

Model Shehzad Noor set to star in an intense love story

Model Shehzad Noor set to star in an intense love story

پاکستان کے ٹاپ ماڈل شہزاد نور کو متعدد مرتبہ شاندار انداز میں فوٹو شوٹس اور ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا ہے اور اب یہ دلکش ماڈل بہت جلد ڈرامہ ‘یہ عشق’ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

 اس ڈرامے کی کہانی عاصمہ سیانی نے تحریر کی جبکہ ہدایت کار بدر محمود ہیں۔

ڈرامہ ‘یہ عشق’ کی کہانی دو کزنز مشکوٰۃ (انعم احمد) اور معاز (شہزاد نور) کی رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔

 انعم احمد نے بتایا ‘یہ ڈرامہ سنجیدہ رومانوی کہانی پر مبنی ہے، جہاں اپنے پیار کو قائم رکھنے کے لیے دو لوگوں کو کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے’۔

20 اقساط پر مشتمل اس ڈرامے میں ساجد حسن، اسماء عباس، عتیقہ اوڈھو اور قوی خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

ڈرامہ ‘یہ عشق’ رواں ماہ 25 تاریخ کو نشر کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website