counter easy hit

موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں پاکستان نے بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobile, Internet, Speed, Pakistan, Beaten, India, and, Bangladesh

Mobile, Internet, Speed, Pakistan, Beaten, India, and, Bangladesh

کراچی موبائل انٹرنیٹ رفتار کے لحاظ سے عالمی پیمانے پر اگرچہ پاکستان بہت پیچھے ہے لیکن اس کے باوجود وہ خطے میں بھارت اور بنگلا دیش سے آگے نکل گیا ہے۔

اس بات کا انکشاف عالمی طور پر موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کا جائزہ لینے والی ایک کمپنی اووکلا نے کیا جس کے مطابق ماہِ نومبر میں پاکستان موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کے شعبے میں 89 ویں پوزیشن پر تھا جب کہ گزشتہ ماہ 3 درجے بہتری کے ساتھ پاکستان کا نمبر 86 تھا۔

پاکستان میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی اوسط شرح 13.08 میگابٹس فی سیکنڈ (ایم بی پی ایس) ہے جب کہ عالمی سطح پر نمبر ایک ملک ناروے میں موبائل فون کی رفتار 62.66 ایم بی پی ایس ہے ۔ اووکلا کمپنی پوری دنیا میں ہرماہ انٹرنیٹ سہولیات کے کئی پہلوؤں کا آزادانہ طور پر جائزہ لیتی ہے۔

جہاں تک فکسڈ یا لینڈ لائن انٹرنیٹ کا تعلق ہے تو پاکستان عالمی سطح پر اوسطاً  6.13  ایم بی پی ایس کے ساتھ 126 ویں نمبر پر ہے جب کہ پوری دنیا میں اوسطاً یہ شرح 40 ایم بی پی ایس کے لگ بھگ ہے۔

اگرچہ پاکستان ماہ نومبر موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں کچھ سست رہا لیکن پورے 2017 کے سال میں پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت اس شعبے میں 109 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط  ڈاؤن لوڈ رفتار 8.80 ایم بی پی ایس ہے۔ بنگلہ دیش 4.97 ایم بی پی ایس کے ساتھ 120 ویں نمبر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website