counter easy hit

مشن جی ٹی روڈ: نوازشریف کا قافلہ جہلم سے منزل کی جانب رواں دواں

کارکنوں کی قیادت کے حق میں خوب نعرے بازی، نوازشریف کا قافلہ سرائےعالمگیر، کھاریاں سے گزرتا ہوا لالہ موسیٰ پہنچے گا، گوجرانوالہ میں پڑاؤ کے بعد قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔

Mission GT Road: Nawaz Sharif's caravan walks from Jhelum to the destination

Mission GT Road: Nawaz Sharif’s caravan walks from Jhelum to the destination

جہلم: مشن جی ٹی روڈ کا تیسرا مرحلہ، نوازشریف کا قافلہ جہلم سے لاہور کے لئے روانہ ہوگیا، کارکنوں کی قیادت کے حق میں خوب نعرے بازی۔ نوازشریف کا قافلہ سرائےعالمگیر، کھاریاں سے گزرتا ہوا لالہ موسیٰ پہنچے گا، گوجرانوالہ میں پڑاؤ کے بعد قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔ جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقوں میں استقبالی کیمپ قائم کر دیئے گئے، کارکن اپنے قائد کی جھلک دیکھنے کے لئے منتظر ہیں۔

واضح رہے نوازشریف نے دوسرے روز جمعرات کی دوپہر بارہ بج کر 21 منٹ پر راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ وہ گرے رنگ کی بی ایم ڈبلیو میں سوار تھے جسے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق چلا رہے تھے۔ قافلہ پنجاب ہاؤس سے سیدھا کمیٹی چوک پہنچا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد اور قافلے کی دیگر گاڑیاں ان کی منتظر تھیں۔ کارکنان نے نوازشریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔ کچہری چوک میں جشن کا سماں رہا، لیگی کارکن ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے رہے۔ نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاؤس سے کچہری تک پندرہ سے بیس منٹ میں پہنچا، جہاں پر وکلاء اور سیاسی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ طارق فضل چوہدری اپنی گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر کارکنوں کو گرماتے رہے، ہائیکورٹ چوک تک قافلے کی رفتار آہستہ رہی۔ روات کے بعد نوازشریف کی گاڑی تیز رفتاری سے جہلم کی طرف نکل گئی، جس کے باعث قافلہ اور کنٹینر پیچھے رہ گیا۔ سوہاوا، گوجر خان، دینہ میں کارکنوں نے قافلے کا بھرپور استقبال کیا۔ قافلہ ساڑھے پانچ گھنٹے میں جمعرات کی سہ پہر پونے چھ بجے جہلم پہنچا۔ جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نوازشریف کے خطاب کیلئے سٹیج پہلے سے ہی تیار تھا۔ نوازشریف کے جہلم میں خطاب کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ نواز شریف رات جہلم قیام کرینگے۔ نواز شریف نے رات جہلم کے مقامی نجی ہوٹل میں گزاری۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website