counter easy hit

حکومت ن لیگ اورشریف برادران کی طرح صرف اپوزیشن کو احتساب کی راہ دکھا رہی ہے، جبکہ وزیراعظم کی بہنوں کا کیس تاخیر کا شکار ہورہا ہے، مرزا الیاس جرال

حکومت ن لیگ اورشریف برادران کی طرح صرف اپوزیشن کو احتساب کی راہ دکھا رہی ہے، جبکہ وزیراعظم کی بہنوں کا کیس تاخیر کا شکار ہورہا ہے، مرزا الیاس جرال

اٹلی(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر راہنما مرزا الیاس جرال نے حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 90 کی دھائی سے نیب کی کارروائیوں کا شکار ہے جب بھٹو خاندان کیخلاف بے بنیاد غداری کے کیسز بنائے گئے اور پھر جب کچھ حاصل نہ ہوا تو ان کی جائیدادوں کی ضبطی کیلئے احتساب کا ادارہ بنا دیا گیا۔ مگر حکومت جان لے پاکستان پیپلز پارٹی تمام تر آزمائشوں سے گزر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک پاکستان پیپلز پارٹی کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے آج خود اپنی جوتیاں گھسا رہے ہیں یہ اللہ پاک کا مکافات عمل کا قانون ہے جس کا ایک دن تحریک انصاف والوں کو بھی شکار ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بہنیں کس طرح پاکستان سے پیسہ باہر لے کر گئی ہیں ان کو چاہیے کہ پہلے اپنی بہنوں کا غیر قانونی پیسہ پاکستان لا کر خزانے میں جمع کروائیں تاکہ دوسروں کے احتساب کی اخلاقی جرات پیدا کرسکیں۔
انہوں  نے کہا ہے کہ رینٹل پاور کو متنازعہ بنانے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ن لیگ دور میں کیے گئے معاہدے کےبعد ترکی کی رینٹل پاور کمپنی نے پاکستانی عدالت کے فیصلے کے بعد عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جس سے پاکستان کو ڈیڑھ کھرب روپے کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے اس کا تعین اس ایوان کو کرنا ہوگا۔بے لاگ  احتساب پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے نہ ہونا چاہیے‘ جس معاشرے میں احتساب نہ ہو وہ نہیں چل سکتا۔ مگر تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی طرح احتساب کی تشریح صرف اپوزیشن کیلئے نہ کرے۔ انصاف کی تشریح پر دنیا میں بڑی بحث ہوتی ہے۔ انصاف کے حوالے سے دنیا بھر میں جس تشریح پر اتفاق ہوا وہ یہ تھی کہ ایک طرح کے مقدمات کے فیصلے بھی ایک جیسے ہونے چاہئیں۔

اس ایوان کا بنیادی کام قانون سازی ہے‘ جو چار ماہ گزرنے کے باوجود نہیں کی جارہی۔ کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب پورا ایوان مل کر کرپٹ کو کرپٹ کہے گا۔ قانون سازی کے حوالے سے حکومت جوابدہ ہے۔

mirza ilyas jarral, SENIOR, LEADER, PPP, ITALLY