counter easy hit

میرپور، وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس کے صدر راجہ اشفاق کی ملاقات، دورہ فرانس کی دعوت

میرپور( یس اردو نیوز) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس کے صدر راجہ اشفاق کی ملاقات، پارٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، راجہ اشفاق کی جانب سے وزیر اعظم آزادکشمیر کو دورہ فرانس کی دعوت جسے انہوں نے قبول کر لیا اور اگست میں دورہ پیرس شیڈول دینے پر مشاورت شروع کر دی، کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کے لئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے راجہ اشفاق کو فرانس میں مقیم کشمیریوں کو کسی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی ہدایت۔ راجہ اشفاق نے کہا کہ واپس فرانس پہنچ کر کے جلد ہی کشمیری کمیونٹی کا اجلاس بلا کر وزیر اعظم کا پیغام لوگوں کے سامنے رکھوں گا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ فرانس میں ن لیگ کے کارکن پارٹی چیپٹر کے صدر راجہ اشفاق سے مشاورت سے آگے بڑھیں۔ راجہ اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کا ان پر اعتماد ان کے لئے سرمایہ یے۔

MIRPUR, AZAD KASHMIR, PRESIDENT, PMLN, AZAD KASHMIR, FRANCE, RAJA ASHFAQ AHMED, MEET, PRIME, MINISTER, AZAD KASHMIR, RAJA FAROOQ HAIDER KHAN