counter easy hit

پشاور میں فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 19 افراد گرفتار

پشاور: گلبرگ اور ریگی کے علاقوں میں فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

Military and police joint operation in Peshawar, 19 people arrestedپشاور کے علاقے گلبرگ اور ریگی میں آرمی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران نشان زد گھروں کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ آپریشن کے دوران 19 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 80 گھروں کی تلاشی لی گئی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پشاور میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔  یکم دسمبر کو زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے جب کہ  24 نومبر کو حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نور اپنے محافظ حبیب اللہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔