counter easy hit

پیرس، جب بھی ملک کی خوشحالی کے منصوبے شروع ہوئے ملک دشمن عناصر متحرک ہوگئے، میاں ذوالفقار جتالہ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ  جب کہ کالاباغ ڈیم کا منصوبہ شروع ہوا اس پر آہستہ آہستہ سیاست کے بعد اسے متنازعہ بنا کر روک دیا گیا اسی طرح اب ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیم اورتربیلا ڈیم ایکسٹینشن کا کام شروع کیا گیا تو ملک دشمن عناصر پھر سے اٹھ کھڑے ہوئے ۔ اس پر محب وطن لوگوں کو سوچنا چاہیے اور اس کو شکست دینے کیلئے دیامیر بھاشا ڈیم بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے چاہییں۔

پاکستان کی ضرورت کے تحت جتنے ڈیمز بنائے جائیں کم ہیں۔ زیر زمین پانی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے اور ہم نے کھربوں روپے کا پانی مفت میں دے دیا جب کہ ڈیمز تو بننے ہیں۔ یہ ملکی بقاء کے لئے بہت ضروری ہیں۔

MIAN ZULIFQAR JATLA, PRESIDENT, PTI, FRANCE, ON, DAM, FUND, AND, POLITICS, AGAINST, IT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website