counter easy hit

ووٹ کو عزت دینے کا کہنے والے پہلے ملک کی شناخت کو عزت دینا تو سیکھ لیں، میاں ذوالفقار جتالہ، یاسر قدیر، صاحبزادہ عتیق

ووٹ کو عزت دینے کا کہنے والے پہلے ملک کی شناخت کو عزت دینا تو سیکھ لیں، میاں ذوالفقار جتالہ، یاسر قدیر، صاحبزادہ عتیق

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ گھر بھول کر ووٹ ڈالنے جانے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والے جلوس کی شکل میں پولنگ کیلئے تو جاپہنچے مگر بنیادی قانونی تقاضا یعنی شناختی  کارڈ گھر بھول گئے۔ اسے ان کا بھول پن کہیں یا ان کی اتنے اہم عہدوں پر رہنے کے باوجود قانون سے ناواقفیت کہیں جو بھی ہے یہ قابل مذمت ہے پاکستان کی شناخت بہت ہم ہے چاہے آپ لندن میں فلیٹس رکھیں یا امریکہ میں ۔

بیورو چیف وقت ٹی وی صاحبزادہ عتیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے گئے مگر اپنے شناختی کارڈ سےسے لاعلم نکلے اور پھر ان کا سٹاف بھی ایسی مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہوا۔ اس سے  سنجیدہ پاکستانی کیا تاثر لے سکتے ہیں ۔ جس شخص کو عوام نے تین بار اقتدار دیا وہ عوامی فرض کی قانونی اہمیت کو ہی نہیں سمجھتا ۔ اگر یہ جان بوجھ کر کیا گیا تو بھی عالمی سطح پر بہت جگ ہنسائی ہوئی ہے اگر نادانستگی میں کیا گیا تو بھی ووٹ کیساتھ ساتھ اس ملک کی مقدس شناخت کی اہمیت کو بھی مجروع کیا گیا۔

تحریک انصاف فرانس کے متحرک سینئر راہنما یاسر قدیر نے واقعے کو سیاسی سٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سیاسی چالاکیوں کا زمانہ اب گزر گیا۔ عوام دیکھ رہے ہیں کیسے ایک سابقہ حکمران اس ملک کے قانون کو ارزاں سمجھتا ہے  مگر ایسا اب نہیں چلے گا۔ ملک میں ہر سطح پر قانون کا احترام یقینی بنایا جائیگا۔ چاہے وہ ملک کا سابق وزیر اعظم ہو یا کوئی عام فرد یا کوئی اوورسیز پاکستانی۔ اس ملک کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور ڈگری کو انشااللہ وہ اہمیت ملیگی جس کے وہ حقدار ہیں۔

 

MIAN ZULIFQAR JATALA, PRESIDENT, PTI, FRANCE, YASIR QADEER, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, SAHIZADA ATEEQ, BUREAU, CHIEF, WAQT, TV, FRANCE, SAYS, ABOUT, NAWAZ, SHARIEF, FORGETTING, ABOUT, IDENTITY, CARD, WHILE, CASTING, THE, VOTE