counter easy hit

خاتون جنت دختر رسول ﷺ کی عظمت و تقدیس کی  کوئی مذہب اور معاشرہ  مثال پیش نہیں کرسکتا، میاں محمد حنیف

خاتون جنت دختر رسول ﷺ کی عظمت و تقدیس کی  کوئی مذہب اور معاشرہ  مثال پیش نہیں کرسکتا، میاں محمد حنیف

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری میاں محمد حنیف نے پیرس میں یوم شہادت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا میں خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کا یوم شہادت مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون جنت ؑ کو عظمت و تقدیس نسواں کا اسلامی سمبل قرار دیتے ہوئے کہاکہ کوئی مذہب اور معاشرہ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ، اہل مغرب کا آزادی نسواں کا نعرہ فریب اور دھوکہ ہے جس کا مقصد عورت کی تذلیل اور توہین ہے ۔ خواتین اپنے مقام و احترام اور حقوق کے حصول کیلئے سیرت فاطمۃ الزہراؓ کی پیروی کریں۔ حضرت فاطمہؓ کی رسول خدا سے محبت کی نظیر نہیں ملتی جو چند ماہ بھی ان کی جدائی برداشت نہ کرسکیں اور حضورؐ کی پیش گوئی کے مطابق سب سے پہلے ان سے جا ملیں۔

Mian Muhammad Hanif, gen secretary, pmln, france