counter easy hit

حکومت نے بے پناہ ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، میاں محمد حنیف

حکومت نے بے پناہ ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، میاں محمد حنیف

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکسز لگا کر مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جس کی وجہ سے عوام نان شبینہ کا محتاج ہوگئے گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے شہریوں کی سانسیں نکل گئیں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے عوام پر بلوں کا اضافی بوجھ ڈال کر ہزاروں روپے بھیج دیئے جس کی وجہ سے لوگ گیس کے بل اداکرنے کی سکت نہیں رکھتے

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے چھ ماہ کے دوران تین منی بجٹ پیش کر کے عوام پرمہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک میں عوام کو ریلیف دینے کے جو وعدے کئے تھے ان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام نے تبدیلی دیکھ لی جس کی وجہ سے لوگوں کو اب ہوش آیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی یہ تبدیلی تھی کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلط کر دیا ہے اگر یہی صورت حال رہی تو عوام جلد وفاقی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکسز لگا کر مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جس کی وجہ سے عوام نان شبینہ کا محتاج ہوگئے گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے شہریوں کی سانسیں نکل گئیں

Mian Muhammad Hanif, chief executive, pmln, france