counter easy hit

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مخلص اور بے لوث قیادت کیساتھ زیادتی کی گئی، مخالفین نشان عبرت بنیں گے، میاں محمد حنیف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مخلص اور بے لوث قیادت کیساتھ زیادتی کی گئی، مخالفین نشان عبرت بنیں گے، میاں محمد حنیف

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جیسے مخلص اور بے لوث لیڈر کے ساتھ عدالتی کارروائی کے دوران ناروا سلوک انتہائی گہرازخم ہے جو لیگی پاکستانیوں کو نہیں بھول سکتا۔ مخالفین سے ملک سنبھالا نہیں جاسکتا وہ نشان عبرت بنیں گے۔ معاشی بلندی سے معاشی پستی اور دنیا میں تنہائی کی طرف لے جانے والے حکمرانوں کو اللہ پاک ہدائت دیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی لگن اور محنت سے ملک بہت مشکل سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا مگر ان کو مقدمات میں پھنسا کر زیادتی کی گئی ۔

Mian Muhammad Hanif, CHIEF EXECUTIVE, PMLN, FRANCE