counter easy hit

این اے 120 محترمہ کلثوم نواز کی شاندار فتح، عظیم ماں کی عظیم بیٹی  میاں نواز شریف اور تمام مسلم لیگی محترمہ مریم نواز کے تہ دل سے مشکور ہیں، میاں محمد حنیف 

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ  ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے این اے 120 کی تاریخی فتح کو محترمہ مریم نواز شریف کی Mian Muhammad Hanif, CE, PMLN, France, congratulate, PMLN, on, historic, victoryانتھک کوششوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیظم ماں کی عظیم بیٹی محترمہ مریم نواز کی شبانہ روز محنت اور انتھک کوششوں سے بالاآخر اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ نواز کو تاریخی فتح عطا کی ہے۔ انہوں نے یس اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیماری و پریشانی کے باوجود محترمہ مریم نواز نے جس طرح مردانہ وار الیکشن مہم چلائی ہے یقیناً میاں محمد نواز شریف اورتمام بڑے مسلم لیگی راہنما ان کو داد تحسین دے رہے ہیں۔

این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ کا بڑا انتخابی دنگل مسلم لیگ ن نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے فتح کر لیا ہے ، ایجیٹیشن کی سیاست کرنے والے دشمنان جمہوریت کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو  14 ہزار ایک سو 88 ووٹوں سے شکست فاش دیتے ہوئے تاریخی انتخابی معرکہ سر کر لیا ہے  , بیگم کلثوم نواز کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے جشن شروع ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ اور  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں  نعرے بازی کی جارہی ہے،پورے پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کوئی ربر سٹیمپ نہیں ہیں ۔