counter easy hit

مینیو انجینئیرنگ: ریستوران کے مینیو گاہکوں کی نفسیات پر گہرا اثر ڈالتے ہیں

مینیو انجینئیرنگ ایک نئی قسم کی انجینئیرنگ ہے جس میں ریستورانوں کے مینیو کو ڈیزائن کرنا سیکھایا جاتا ہے۔ اس میں مینیو کو اس طرح سے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ مینیو آئٹمز زیادہ سے زیادہ منافع بخش اور مشہور ہوں۔

Menu Engineering: Restaurant menus have a profound effect on customer's psychologyلاہور: (ویب ڈیسک) ریستورانوں کے مینیو گاہک کی نفسیات پر بہت گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ ان کا رنگ، وزن، ڈیزائن اور دیگر خصوصیات گاہکوں کے کھانا آرڈر کرنے کے فیصلے پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ مینیو کی ڈیزائننگ کوئی آسان کام نہیں ہے بلکہ اس کے لیے باقائدہ ایک انجینئیرنگ متعارف کروائی گئی ہے۔

مینیو کا وزن بھی آپ کو کچھ بتاتا ہے

عموماً ریستوران اپنے مینیو کو بھاری بناتے ہیں۔ جیسے ہی گاہک مینیو کو پکڑتے ہیں وہ سب سے پہلے اس کے وزن کو محسوس کرتے ہیں۔ اگر مینیو بھاری ہوگا تو انہیں احساس ہوگا کہ وہ کسی اعلیٰ درجے کے ریستوران میں بیٹھے ہیں اور انہیں یہاں لذیذ کھانا اور بہتر خدمات ملیں گی۔ مشکل فونٹ پر لوگ زیادہ غور کرتے ہیں

مینیو کا فونٹ بھی گاہکوں کی نفسیات پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ اگر کسی لفظ کو اٹالک کر دیا جائے تو گاہکوں کی امیدیں اس خاص چیز سے بڑھ جاتی ہیں۔ سوئزرلینڈ کی ایک تحقیق کے مطابق اگر کسی شراب کو مشکل سے پڑھے جانے والے فونٹ کی مدد سے مینیو میں لکھا جائے تو لوگ اسے زیادہ آرڈر کرتے ہیں۔ تفصیلات مینیو آئٹم کی فروخت میں اضافہ کرتی ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مینیو میں کھانے کی ڈشوں کے ساتھ تھوڑی تفصیل بھی لکھ دی جائے تو ان کھانوں کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ مثال کے طور پر سٹیک اور آلو کے قتلے لکھا جائے تو لوگ اس کو کم خریدیں گے لیکن اگر اس کے ساتھ تھوڑی تفصیل لکھ دی جائے تو اس کی فروخت بڑھ سکتی ہے۔ کھانے کا تفصیلی نام کھانے کو دلچسپ بناتا ہے

مینیو انجینئیرز کے مطابق اگر مینیو پر موجود کسی آئٹم کو ایک تفصیلی نام دیا جائے تو اس کی فروخت میں ستائیس فیصد تک کا اضافہ ہوتا ہے۔ مثلاً چائے کی بجائے برازیلئین چائے لکھ دیا جائے تو لوگ اس کو خریدنا زیادہ پسند کریں گے۔

برانڈنگ کی بھی ایک قیمت ہوتی ہے

اگر کسی آئٹم کے ساتھ کسی برانڈ کا نام جوڑ دیا جائے یا کوئی ایسی تفصیل ڈال دی جائے جو اس کے بنانے کے طریقے کی وضاحت کرتی ہو تو اس کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں مثلاً ہاتھ سے بنائے گئے نوڈلز۔ لوگ ان نوڈلز کو زیادہ پسند کریں گے۔

کیا تصاویر مینیو میں شامل کرنی چاہئیے؟

اکژ مینیوز میں کھانے کی تصاویر بھی شامل کی جاتی ہیں۔ تصاویر کے بارے میں مینیو انجینئیرز تحفظات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تصویر کی وجہ سے گاہک کھانے کی شکل دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کا ذائقہ بھی محسوس کر لیتا ہے اور یہ چیز اس کے کھانا آرڈر کرنے کے فیصلے کو بدل سکتی ہے۔

مینیو کے رنگ بھی آپ کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں

انسان پر مختلف رنگوں کے مختلف اثرات ہوتے ہیں۔ زیادہ تر ریستوران اپنے مینیو میں سرخ اور زرد رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ دونوں رنگ انسان کی بھوک کو بڑھاتے ہیں اور وہ زیادہ کھانا آرڈر کرتا ہے۔