counter easy hit

گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں سیاستدانوں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

Member of Provincial Assembly from Gujarat included in PTIگجرات سے نون لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ اور چوہدری افضل دیونہ نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا گیا۔