counter easy hit

’میتھیو‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا،ہیٹی میں 842 افراد ہلاک

ہیٹی سے آنے والا طوفان ’میتھیو‘ تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث

'Matthew' hit Florida, Haiti, killing 842 people.

‘Matthew’ hit Florida, Haiti, killing 842 people.

2 افراد ہلاک ہوئے ،جبکہ نو لاکھ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

چوبیس لاکھ افراد کو احتیاط کی وارننگ جاری کردی گئی ۔طوفان کے باعث ہیٹی میں ہلاکتوں کی تعداد 842 ہوگئی۔کیٹگری 3درجے کا سمندری طوفان ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔

تین لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بدھ سے ہفتے تک ساڑھے چار ہزار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ادھر طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا کی دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں ہیں۔ فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری صدارتی مہم بھی طوفان کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ریاست میں اپنی صدارتی مہم فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل میتھیو طوفان نے کیوبا، بہاماس اور ہیٹی میں تباہی مچائی ےھی۔ ہیٹی میں طوفان سے842 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ساڑھے تین لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website