counter easy hit

قمر زمان کائرہ کی صاحبزادی کی شادی ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی سمیت پیپلز پارٹی سندھ کے رہنمائوں کی شرکت

قمر زمان کائرہ کی صاحبزادی کی شادی ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی سمیت پیپلز پارٹی سندھ کے رہنمائوں کی شرکت

CH, SAJID MEHMOOD, GONDAL, senior, leader, ppp, SPAIN, participated, in, marriage, party, of. senior, leader, and president, ppp, central, punjab, qamar uz zaman, kairaاسلام آباد؍لالہ موسیٰ (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی صاحبزادی کی تقریب ضلع گجرات کے شہر کھاریاں میں جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، صوبائی وزیر منظور وسان، ایم این اے شازیہ مری، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر راشد حسین ربانی، کراچی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سعید غنی سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ کو صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد بھی پیش کی ۔شادی جمعہ کے روز ہوٹل سکائی ویز لالہ موسیٰ میں انجام پائی جس میں پارٹی کے اوور سیز راہنمائون نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ان میں خصوصاً پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما عبدالستار ملک، چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، سپین سے چوہدری ساجد محمود گوندل اور بیلجئم سے میاں محمد اجمل شریک ہوئے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website