counter easy hit

مردان: خودکش حملہ آور ہونے کا شبہ، پولیس فائرنگ سے مزدور ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس نے خود کش حملہ آور ہونے کے شبہ میں ایک مزدور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ورثاء کے مطابق 12 بچوں کا والد، 45 سالہ اولس خان نامی مزدور مردان کا رہائشی تھا اور گذشتہ 15 سال سے شہر میں سائیکل پر کپڑے فروخت کرتا تھا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) مردان شاہ ممتاز کے مطابق پولیس نے عدالت کے سامنے سے سائیکل پر گزرتے شخص کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ نہیں رکا لہذا اسے مشتبہ خودکش بمبار سمجھتے ہوئے فائرنگ کردی گئی۔ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر اپنی گاڑی سائیکل سے ٹکرا کر اسے روکنے کی کوشش کی لیکن جب مذکورہ شخص نے ان کی بات نہ سنی اور بھاگنے کی کوشش کی تو اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی مزدور ہسپتال میں چل بسا، جس کے پاس سے کوئی اسلحہ یا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) میاں سعید نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جس علاقے میں پیش آیا وہاں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی، مذکورہ شخص کو لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے رکنے کو کہا گیا مگر وہ نہیں رکا۔میاں سعید کے مطابق مزدور کا حلیہ بھی کافی مشکوک تھا جس کی وجہ سے ابہام پیدا ہوا۔خیال رہے کہ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد افواج پاکستان 22 فروری سے آپریشن’ردالفساد‘ کا آغاز بھی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا ملک بھر میں ’رد الفساد‘ آپریشن کا فیصلہ

اس نئے آپریشن کا مقصد ملک بھر کو اسلحے سے پاک کرنا اور بارودی مواد کو قبضے میں لینا ہے، جبکہ اس کا ایک مقصد ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا بھی ہے۔پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سندھ اور بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بھی ملک کے اہم ترین صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ آپریشن کرنے کے فیصلے کا اعلان کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website