counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت حق کی جیت ہے، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، ملکہ سلطانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت حق کی جیت ہے، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، ملکہ سلطانہ

پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ فرانس کی صدرملکہ سلطانہ نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ لاہور میں صفائی مہم کا آغاز تحریک انصاف کی صفائی سے ہوا ہے اور انشاللہ اب صرف شیر کا راج ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف والے عوام کے مینڈیٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کو جتوانے کیلئے جولائی میں بھی بد ترین دھاندلی کی گئی ورنہ پنجاب حکومت چھیننا اتنا آسان نہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے پانے خون جگر سے اس چمن کو سینچا ہے اس میں ان کی محنت شامل ہے پاکستان کی ترقی کے ضامن مسلم لیگ ن کے لیڈر ہیں ۔ جبکہ عمران نیازی نے ملک کو چالیس سال پیچھے ڈگر پر لگادیا ہے۔ اس کیلئے عوام پاکستان اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی حکومت کو سنبھالنے کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق ایک مکمل سیاستدان ہیں جو نہ صرف اپنی پرفارمنس جبکہ مخالفین پر بھی خوب نظر رکھتے ہیں۔ اب حکومت کو عوام کو ماموں نہیں بنایا دیا جانے دیاجائیگا۔ اس لئے حکومت کو اب اپوزیشن کر کے بتایا جائیگا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے

Malika Sultana, president, pmln, women wing, France, congratulated, the, pmln, leadership, on, classic, win, by-election