counter easy hit

حکومتی وزیر نیند سے جاگیں ، پیپلزپارٹی عوام کے بل بوطے پر بنی اور ان کے مٹانے سے مٹنے والی نہیں، ملک محمد شریف

حکومتی وزیر نیند سے جاگیں ، پیپلزپارٹی عوام کے بل بوطے پر بنی اور ان کے مٹانے سے مٹنے والی نہیں، ملک محمد شریف

لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے چیف آرگنائزر ملک محمد شریف نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا نیند میں ہیں جس پارٹی کو ڈکٹیٹرز مل کر نہیں توڑ سکے اس پارٹی کیخلاف ہرزہ سرائی ان کے کام نہیں آئے گی۔ جو ان کیحالت ہے بہت جلد یہ لوگ تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بننے والے ہیں۔

سندھ میں عوام کے مسترد شدہ  جی ڈی اے والے آج کا نام نہاد جمہورتی اتحاد ہیں جو کل اچانک نیند سے جاگے اور انہوں نے وزیراعلی کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کیوں استعفیٰ دیں ، انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے والوں نے پی پی سے انتخابات میں شکست کھائی ہے۔ جی ڈی اے والے سندھ دشمن ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں ۔یہ لوگ عوام دشمن ہیں اور منافقانہ سیاست کررہے ہیں جسے عوام نے مسترد کیا ہے

MALIK MUHAMMAD SHARIEF, chief executive, ppp, lalamusa