counter easy hit

عدالتی فیصلے کی آڑ میں غریبوں کو چھت سے محروم کرنا شدید ناانصافی ہے، ملک مظہر

پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما ملک مظہر نے حکومتی تجاوزات مہم کے متاثرین کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت عدالتی فیصلے کی آڑ میں غریبوں سے چھتیں تو چھین رہی ہے مگر انہیں متبادل انتظام فراہم نہ کرنا شدید ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام تجاوزات ہٹانے ہے تو متاثرین کیلئے متبادل کی منصوبہ بندی بھی حکومت کا ہی فرض ہے جس سے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے ملک کے طول و عرض پر غریبوں کو کھلے آسمان تلے سسکنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ حکمران ناکام ہیں تحریک انصاف غریبی مٹانے آئی ہے غریب نہیں انسداد تجاوزات مہم میں قانونی مارکیٹوں کے تاجروں کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کی گئی پیپلز پارٹی ملک کے کروڑوں دلوں پر راج کرتی ہے پاکستانی قوم پیپلز پارٹی کے قومی مفادات کے منصوبوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے حکومت کو مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بجائے ملک کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوستوں اور حواریوں سے اینارو کر کے اپنے ساتھ بٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

MALIK MAZHAR, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE