counter easy hit

مردوں کو جسم کا کونسا حصہ ہر صورت دھوپ سے بچا کر رکھنا چاہیے ؟یہ بات تمام مردوں کو لازمی معلوم ہونی چاہئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) گرمی کی شدت اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے اور ایسے میں دھوپ میں براہ راست نکلنا صحت کے لیے اچھا نہیں، لیکن جسم کے ایک خاص حصے کو تو ہر صورت براہ راست دھوپ سے بچانا ہو گا، کیونکہ اس کے جھلسنے کا نتیجہ جلد کے خطرناک ترین کینسر میلانوما کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

دیکھیں فری اینڈ فیئر الیکشن 2018 کی اب تک کی بہترین عکاسی کرتی ویڈیو

دیکھیں فری اینڈ فیئر الیکشن 2018 کی اب تک کی بہترین عکاسی کرتی ویڈیوwww.yesurdu.com, en.yesurdu.com, www.pppfrance.com

Publiée par Yes Urdu sur Samedi 28 juillet 2018

ویب سائٹ مینز ہیلتھ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان پروفیسر شاؤوی وو کا کہنا ہے کہ یوں تو جسم کے ہر حصے کو شدید دھوپ سے بچانا چاہیے لیکن آپ کی پشت اس لحاظ سے انتہائی حساس حصہ ہے،کیونکہ اگر یہ دھوپ میں جھلس جائے تو میلا نوما کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر شاآکا کہنا ہے کہ ہمارا چہرہ ہاتھ اور پاو?ں تو اکثر دھوپ کا سامنا کرتے رہتے ہیں لیکن پشت پر براہ راست دھوپ کم ہی پڑتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسم کا یہ حصہ براہ راست دھوپ کیلئے انتہائی حساس ہوجاتا ہے اور جب اس پر شدید دھوپ پڑتی ہے تو جلد کے خلیات میں خطرناک بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

بہکا رے ۔ کبریٰ خان، فہد مصطفیٰ ہمایوں سعد جوانی پھر نہیں آنی

BEHKA RE Humayun Saeed – Fahad Mustafa – Kubra Khan – Mawra Hocane ARY Filmswww.yesurdu.comen.yesurdu.comwww.pppfrance.com

Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 22 juillet 2018

اس کی ابتدائی علامات جلد کے سرخ ہونے اور جھلسنے کی صورت میں نظر آسکتا ہے، لیکن کچھ عرصے میں یہی کیفیت جلد کے کینسر میلا نوما میں بدل سکتی ہے۔ ڈاکٹر شاؤ کا کہنا ہے کہ اگر بدقسمتی سے آپ کی پشت براہ راست دھوپ میں جھلس جائے تو ماہر جلد کو دکھانے میں دیر مت کریں، اور کچھ عرصے تک ہر تین ماہ بعد اپنی جلد کا معائنہ ضرور کرواتے رہیں۔