counter easy hit

تبدیلی سرکارنے آصف زرداری کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کے امریکا میں فلیٹ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے اور فلیٹ کو گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے،، جس کے بعد پیپلز پارٹی کی مشکلات میں اضافے کا امکان ہے ،، نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کے امریکا میں فلیٹ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے اور فلیٹ کو گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کا امریکا میں فلیٹ سامنے آیا ہے، آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت منتخب نمائندے کو اثاثے بتانے ہوتے ہیں مگر آصف زرداری کی جانب سے جو گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں ان میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں لہذا پارٹی نے خرم شیرزمان کو ذمہ داری دی ہے کہ زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں کیونکہ آصف زرداری اثاثے چھپانے پر اب ممبر قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے،، یاد رہے کہ عمران خان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ قانون سب کیلئے ایک برابر ہوگا اور سب کااحتساب ہوگا ،، ادھر پیپلز پارٹی اور مسلم ل؛یگ ن کا بار بار یہ کہنا ہے کہ حکومت ان سے انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے ،، جبکہ حکومت اس چیز کی تردید کرتی چلی آئی ہے ،،