counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد اب ملائیشیا کی کونسی طاقتور ترین شخصیت آر ہی ہے ؟ سن کر بھارت کے ہوش اڑ جائیں گے

وزیراعظم (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان ملائیشیاء کا میاب دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں تاہم اب خبر موصول ہوئی ہےکہ رائل ملائیشن ائرفورس کے چیف جنرل تانسری داتوسری حاجی آفندی بن بوانگ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملائیشین ایئر فورس کے چیف 24 نومبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے ، ان کی آمد کے حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سٹیٹ لاونج کی دستیابی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ایئر واس مارشل وقاص حبیب سلہری اور ایئر کموڈور راشد حبیب استقبال کریں گے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روز قبل ہی دورہ ملائیشیاء مکمل کر کے پاکستان واپس آئے ہیں جہاں تاریخ اس وقت رقم ہوئی جب اپنے دوراقتدار میں ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کسی بھی وزیراعظم کا وزیراعظم آفس میں پہلی مرتبہ استقبال کیا جسے پوری دنیا میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔