counter easy hit

لاہور ہائیکورٹ: شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی کا حکم

لاہور: 11 کروڑ 95 ہزار کی باقی رقم ادا نہیں کی جا رہی، عدالت رقم کی وصولی کیلئے ملز کو نیلام کرنے کا حکم دے: وکیل نجی بینک

LHC: sharif family Ittefaq textile mill auction orderedلاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی 15 دسمبر کو کی جائے گی۔ وکیل نجی بینک نے دلائل دیتے ہوئے کہا ملز مالکان نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا اور نوازشریف کے رشتہ داروں نے ملز رہن رکھوائی، قرض کی عدم ادائیگی پر ملز کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا،اس کے خلاف 2016 میں ڈگری بھی جاری ہو چکی لیکن 11 کروڑ 95 ہزار کی باقی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔ وکیل نجی بینک نے عدالت سے استدعا کی رقم کی وصولی کیلئے ملز کو نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔