counter easy hit

فیصل آباد میں فائرنگ سے معروف گائنا کالوجسٹ جاں بحق

فیصل آباد: اکبر آباد موڑ  پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف گائنا کالوجسٹ کو قتل کر دیا۔

Leading gynecologist killed from firing in Faisalabad

Leading gynecologist killed from firing in Faisalabad

ڈاکٹر محمود علیم اپنی کلینک سے واپس گھر جا رہے تھے کہ اکبر آباد موڑ پر بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹر محمود علیم کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر محمود علیم معروف گائنا کالوجسٹ تھے اور الائیڈ اسپتال میں گائنی وارڈ کے انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں وائی ڈی اے، پی ایم اے اور ایم ٹی اے نے ان کے قتل کے خلاف کل تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں کے مطابق کل صرف ایمرجنسی وارڈز میں کام ہو گا جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل بھی آج ہی طے کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website