counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان اپنے دوسرے غیر ملکی دورے پر کب اور کہاں روانہ ہوں گے؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیر اعظم اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کے لیے روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیر اعظم

عمران خان کا دورہ چین ان کے پہلے سرکاری دورے سعودی عرب کی نسبت طویل ہوگا۔ وزیر اعظم 3 روز تک چین میں قیام کریں گے۔ قیام کے دوران چینی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ چین کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ 7 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ خارجہ، خزانہ، ریلوے، پلاننگ اور اطلاعات کے وزرا بھی ہوں گے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنا پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکام کے درمیان ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا