counter easy hit

لیاری گینگ وار کے ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

Lari gang war rejected Zakir Dada's requestانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی ذاکر ڈاڈا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب نے بتایا کہ عزیر بلوچ اور دیگر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے ارشد پپو اور تین افراد کو قتل کیا جبکہ قتل کے بعد ملزمان نےمل کر مقتول ارشد پپو کی لاش کی بے حرمتی بھی کی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے ارشد پپو کو قتل کرنے بعد اس کے سر کو فٹ بال بنا کر کھیلا اور بعد میں لاش کو جلایاجبکہ عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان نے قتل کا اعتراف بھی کیا، لہٰذا ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی جائے۔

عدالت نے اسپیشل پبلک کا موقف سننے کے بعد لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھ ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔