counter easy hit

ہفتہ پندرہ دسمبر سے لاہوری ناشتہ لاہور ریستوران لاکورنیو میں دستیاب ہوگا۔  ڈائریکٹر صفدر محمود چوہدری

ہفتہ پندرہ دسمبر سے لاہوری ناشتہ لاہور ریستوران لاکورنیو میں دستیاب ہوگا۔  ڈائریکٹر صفدر محمود چوہدری
پیرس ( علی اشفاق سے ) پاکستانی کمیونٹی کے بے پناہ اصرار پر ہفتہ پندرہ دسمبر سے لاہوری ناشتہ لاہور ریستوران لاکورنیو میں دستیاب ہوگا۔ دس بجے سے دن بارہ بجے تک ناشتہ دستیاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ریستوران لاکورنیو کے ڈائریکٹر صفدر محمود چوہدری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ پندرہ دسمبر سے ہر ہفتہ اور اتوار کو فرانس میں پاکستانی ناشتے کی یاد تازہ کرنے کے لئے
گرما گرم ، خوش ذائقہ حلوہ پوری ، تازہ لسی ، پراٹھے ، نان ، مرغ چنے اور پائے ،لاہوری شیف کے ہاتھ سے تیار کردہ اور بہترین سروس کے ساتھ کمیونٹی کو پیش کئے جائیں گے۔
لاہور ریستوران کا ناشتہ آپ کو لاہور کی یاد دلائے گا۔
دوستوں کی ناشتہ دعوت ، پارٹی ناشتہ اور فیملی ناشتہ کی بکنگ کے لئے ڈائریکٹر لاہور ریستوران صفدر محمود سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
رابطہ نمبر : 0661354507

LAHOREI, NASHTA, AT, LAHORE, RESTAURANT, PARIS,