counter easy hit

لاہور: نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، لڑکی اسپتال منتقل

لاہور: ڈیفنس میں 24 سالہ بینیش ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہی تھی کہ اس کے منگیتر نے تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔

LAHORE: Young throws acid on his fiance, the girl moves to the hospitalلاہور میں ریزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا، بھٹہ چوک کی رہائشی 24 سالہ بینش پر ڈیفنس کی کے بلاک مارکیٹ میں تیزاب پھینک دیا گیا۔ زخمی بینش کو ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح اسپتال ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تیزاب کی وجہ سے چہرہ 9 فیصد اور جسم 30 فیصد متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب بینش کے والد کے مطابق ان کی بیٹی پر تیزاب اس کی منگیتر عصمت نے پھینکا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے والد شریف کی مدعیت میں ملزم عصمت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔