counter easy hit

لاہور: بیدیاں روڈ پر ٹرک نے بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 2 زخمی

لاہور: ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10سالہ عادل، 8 سالہ انیس اور اڑھائی سالہ فاطمہ شامل ہیں

Lahore: Truck crushed children at bedian road, 3 killed, 2 injuredلاہور میں بیدیاں روڈ پر ٹرک نے 4 بچوں کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تیز رفتار ٹرک نے 4 بچوں کو کچل دیا، پولیس کے مطابق بچے سکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10سالہ عادل، 8 سالہ انیس اور اڑھائی سالہ فاطمہ شامل ہیں۔