counter easy hit

لاہور: پروٹوکول گاڑی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار شخص بچی سمیت جاں بحق

لاہور: حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈالے میں سوار نعیم الحسن نامی شخص کو گرفتار کر لیا: پولیس لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں تیز رفتار پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے Lahore: protocol car collision, child dies including motorbike ridingموٹرسائیکل سوار شخص بچی سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں 28 سالہ سیموئل مسیح اور 7 سالہ آراستہ آصف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 26 سالہ خاتون روت مسیح اور 9 سالہ سونو آصف شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈالے میں سوار نعیم الحسن نامی شخص کو حراست میں لے کر گاڑی سے رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گاڑی کس کی ملکیت ہے اور پروٹوکول کس کو دیا جا رہا تھا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ متوفی سیموئل مسیح نشاط کالونی کا رہائشی اور مقامی نجی سکول میں کنٹرولر ایگزامینیشن تھا۔