counter easy hit

لاہور میں پرامن رہیں گے، تشدد کی سیاست کیخلاف ہیں: شاہ محمود قریشی

Mehmood Qureshi Conference

Mehmood Qureshi Conference

ملتان (یس ڈیسک) ملتان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر رانا قاسم (ن) کے تحریک انصاف کی شمولیت کے موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو بھی تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہے وہ پارٹی کے منشور اور نظریات سے اتفاق کر رہا ہے۔

مستقبل میں (ن) لیگ کے لوگ بھی تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔ تحریک انصاف کے رہنماء نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوں۔ الیکشن کمشن نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

الیکشن کمشن کے چاروں صوبوں کے ممبران مستعفی ہوں۔ شفاف انتخابات سے ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ لوگوں کو احساس ہو کر ووٹ کے ذریعے ہی حکومت بن سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب اور سندھ میں کامیاب جلسے کئے۔

امید ہے کل لاہور میں حکومت پنجاب اور ان کے نادان دوست کوئی روکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔