counter easy hit

سٹی پریس کلب واربرٹن کے نائب صدر غلام مصطفےٰ تبسم کی بیٹی زینب تبسم نے میٹرک سیکنڈری بورڈ لاہور کے امتحان میں 1062 نمبر حاصل کئے

Lahore Board 1062

Lahore Board 1062

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری ) گورنمنٹ بنات الاسلام ہائی سکول واربرٹن کی طالبہ اور سٹی پریس کلب واربرٹن کے نائب صدر غلام مصطفےٰ تبسم کی بیٹی زینب تبسم نے میٹرک سیکنڈری بورڈ لاہور کے امتحان میں 1062 نمبر حاصل کر کے ضلع ننکانہ کے سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ زینب تبسم نے بتایا کہ اس نے کلاس نہم میں لاہور بورڈ سے 534 نمبر حاصل کئے تھے مگر محکمہ تعلیم کے کسی آفیسر یا ضلعی انتظامیہ نے انہیں شاباش تک نہ دی اور نہ ہی حوصلہ افزائی کی ۔ اب بھی اس نے واربرٹن کے تمام سکولوں کا ریکارڈ توڑ کر ضلع ننکانہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ چھوٹے شہروں کے پوزیشن ہولڈر ہونہار طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اقدامات کریں ۔