counter easy hit

لاہور : کل دیرینہ دشمنی پر 3 سگے بھائیوں سمیت قتل ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ نے قاتلوں کے گھروں پر جا کر ایسا کام کر ڈالا کہ پورے شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور;کےبرکی کے علاقہ پھلرواں پنڈ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین کے ورثاء نے لاشیں پنجاب اسمبلی کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق کاٹھیاگروپ اور مالو گروپ ایک ہی گائوں کے رہائشی ہیں

اوردونوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔ گزشتہ روزدو سگے بھائی قربان علی ولد غلام علی اور عبدالرشید ولد غلام علی اور ان کے دیگر کزنز میں بشیر احمد ولد حاکم علی، تنویر حسین ولد شبیر حسین اور قادر حسین ولد بستان علی ٹریکٹر ٹرالی پر گوبر اورکھاد کھیتوں میں ڈالنے جا رہے تھے کہ گھات میں لگےتقریباً8افراد کاروں اور موٹرسائیکلوں پر آئےاور اندھا دھند فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی ا طلاع ملتے ہی لواحقین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ کچھ ہی دیر میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ لواحقین لاشیں ٹریکٹرٹرالی پر رکھ کر پنجاب اسمبلی کے سامنے لے آئےاور احتجاج کیا۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس نے لواحقین کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد لواحقین نے لاشیں مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔ دوسری جانب مقتول پارٹی کے متعدد افراد نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ بھی کی ۔مقتول پارٹی نے الزام لگایا کہ ملزم اشتہاری تھےاور آزاد گھومتے رہے۔ بعدازاں پولیس کی مزید نفری اور فائر بریگیڈ کو طلب کرلیاگیا اور گھروں میں لگنے والی آگ بجھائی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی ملزم پارٹی کے 2افرادجبکہ مقتول پارٹی کے 7افراد قتل ہوئے۔ دونوں پارٹیوں کے پانچ سے زائد افراد قتل کے مقدمات میں جیل میں بند ہیں۔لاہور پولیس کی جانب سے رات گئے دعوی ٰکیا گیا کہ کینٹ ڈویژن پولیس نے برکی میں 5افراد کے قتل کے ملزمان کا سراغ لگالیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 5افراد کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔ ایس پی کینٹ بلال افتخار کو ملزمان کی گرفتاری اور اوور آل کیس کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ نے سفاک ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشنز و انویسٹی گیشن کی2 ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے جن کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیاجائیگا۔