counter easy hit

پیرس، لیڈی ڈیانا’ شہزادئ امن‘ کی برسی پر پیرس بھر میں سوگ، 31 اگست 1997 کا روح فرسا واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، راجہ مظہر

پیرس، لیڈی ڈیانا’ شہزادئ امن‘ کی برسی پر پیرس بھر میں سوگ، 31 اگست 1997 کا روح فرسا واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، راجہ مظہر

Lady Dayana,

Lady Dayana,

پیرس(یس اردو نیوز) پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا ’شہزادئ امن‘ کی موت کی وجہ بننے والے حادثے کی جگہ  پر  ہزاروں لوگوں کی  موجودگی ان کی سحر انگیز شخصیت اور ان کی بے مثال سماجی خدمات کا اعتراف ہے  ۔ شہزادی امن جس نے سٹیٹس کو کے خلاف  موثر ترین آواز بلند کی۔ اپنے وقت کی ایسی شخصیت جس نے اپنے عیش  و آرام کی خاطر کوئی سمجھوتہ نہ کیا اور ہمیشہ غریب  اور متوسط طبقے کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔

لیڈی ڈیانا کی خدمات اور ان کی شخصیت کا  سحر آج بھی جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہم ان کی جائے حادثہ پر موجود ہیں  اور ان کو یاد کر کے ہر آنکھ اشک بار ہے۔دنیا بھر کی طرح پیرس میں بھی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 20ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

Raja Mazhar

Raja Mazhar

لیڈی ڈیانا اسپنسر یکم جولائی 1961ء کو  برطانیہ کے شہر سینڈرنگھم میں پیدا ہوئیں۔ جولائی 1981ء کو 20 برس کی عمر میں ان کی شادی برطانوی ولی  عہد شہزادہ چارلس سے ہوگئی اور یوں وہ دنیا میں لیڈی ڈیانا کے نام سے مشہور ہوئیں۔ وہ بہت سی رفاہی تنظیموں کی پیٹرن بھی رہیں۔پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے تعلقات میں سرد مہری آگئی۔  جس کے باعث اگست 1996ء میں دونوں نے عليحدگی اختيار کرلی۔

لیڈی ڈیانا نے 1995؍ اور 1997ء میں عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997ء کو فرانس کے شہر پیرس میں ٹریفک حادثے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

Lady Dayana,

Lady Dayana,

Lady Dayana,

Lady Dayana,

Lady Dayana,

Lady Dayana,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website