counter easy hit

مردوں کی نسبت خواتین آئی فون کی زیادہ دیوانی ہیں، تحقیق

ladies are crazy about iphone than men

ladies are crazy about iphone than men

کارڈف: (یس ویب ڈیسک)برطانیہ میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین میں آئی فون خریدنے کا رجحان دگنا ہوتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہیں اپنے سماجی رتبے کا کتنا خیال رہتا ہے۔

لنکن یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ اینڈروئیڈ فون خریدنے والے لوگوں کے مزاج میں عاجزی اور انکساری کا عنصر، ایپل آئی فون استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اسی مطالعے میں انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ مردوں کی نسبت خواتین میں آئی فون خریدنے کا رجحان دگنا ہوتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہیں اپنے سماجی رتبے کا کتنا خیال رہتا ہے۔

2 مرحلوں پر مشتمل اس مطالعے میں اینڈروئیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے 770 صارفین کو علیحدہ علیحدہ سوالنامے دیئے گئے اور ملنے والے جوابات کی روشنی میں ان کے مزاجوں کا تجزیہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ملنے والے جوابات سے پتا چلا کہ اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے والوں میں دیانتداری، انکساری، مفاہمت پسندی اور تحمل جیسی خصوصیات زیادہ نمایاں تھیں لیکن وہ آئی فون استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں بہت کم بروں بیں (ایکسٹروورٹ) واقع ہوئے تھے۔

دوسرے مرحلے میں جائزہ لیا گیا کہ ان میں مذکورہ شخصی خصوصیات واقعی میں موجود بھی ہیں یا نہیں اور اختتام پر اینڈروئیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں میں دیانتداری اور انکساری کی صداقت ثابت ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون جیسے جیسے عام ہوتے جارہے ہیں ویسے ویسے یہ ہماری شخصیت کے آئینہ دار بھی بنتے جارہے ہیں۔ یعنی اسمارٹ فون کو ہمارا مختصر مشینی وجود بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جس طرح کا اسمارٹ فون ہم خریدنا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں اس میں ہماری ذاتی شخصیت کو بہت دخل ہوتا ہے۔

اس کی سب سے بڑی مثال آئی فون اور عام اینڈوروئیڈ فون کا فرق ہے۔ فیچرز چاہے کیسے بھی ہوں لیکن ایپل آئی فون اعلیٰ طبقے سے تعلق کی علامت بنا ہوا ہے جب کہ مقامی اور غیرمعروف کمپنیوں کے تیار کردہ اسمارٹ فونز (جن میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹمز انسٹال ہوتے ہیں) متوسط طبقے کی ترجمانی کرتے ہیں۔

چونکہ خواتین عام طور پر ظاہری چمک دمک، مال و دولت اور سماجی رُتبے کو خصوصی اہمیت دیتی ہیں اس لیے ایپل آئی فون کے لیے اُن کی رغبت زیادہ ہونا بھی حیرت کا باعث نہیں ہونا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website