counter easy hit

کویت کا شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم

کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر سو شانگ سک سمیت 5 سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

Kuwait's order to expel the North Korean ambassadorغیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی حکومت نے یہ اقدام امریکا اور عالمی برادری کے اشارے پر کیا تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جاسکے جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔ خلیجی عرب ممالک میں شمالی کوریا کے ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں جب کہ صرف کویت میں ہی شمالی کوریا کا سفارت خانہ قائم ہے۔ کویت نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفیروں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اب شمالی کوریا کے سفارت خانے میں صرف 4 سفارت کار باقی رہ جائیں گے جن میں سے ایک ناظم الامور ہوگا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے ہی امیر کویت صباح الاحمد الصباح امریکا کا دورہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کرکے واپس لوٹے ہیں۔ بعدازاں کویت میں امریکی سفارت خانے نے شمالی کوریا اور دیگر مسائل پر کویت اور امریکا کو ایک دوسرے کا سچا دوست قرار دیا تھا۔