counter easy hit

بڑا تہلکہ : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ اندرونی کہانی جان کر آپ کو فصلی بٹیروں کی اصلیت معلوم ہو جائیگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ کی اصل کہانی سامنے آ گئی ، مصدقہ ذرائع نے خبر دی ہے کہ راجہ ریاض نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفی اس وجہ سے دیا ہے کہ وہ پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کا عہدہ
اپنے شایان شان نہیں سمجھ رہے تھے اور اس سے زیادہ کی توقع کر رہے تھے اسی چکر میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ، راجہ ریاض نے استعفی وزیراعظم کوبھجوادیا ہے ۔ استعفے کے متن کے مطابق راجہ ریاض کا موقف ہے کہ میں صوبائی اپوزیشن لیڈر اور سینئروزیر رہ چکا ہوں،لہذایہ عہدے میرے شایان شان نہیں،اس لیے اس عہدے پرذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا، البتہ ممبر قومی اسمبلی کے طور پر کام جاری رکھوں گا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ مرکزمیں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتمادمیں نہیں لیاگیا۔ اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بناتے وقت مجھ سے رائے نہیں لی گئی۔ (ش س م)