counter easy hit

۔ خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ن)کے قائد کے متعلق صبح صبح بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کی ایک ماہ تک رہائی ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے، آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سپیکرز ہاوس میں ہوئی ،ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔ سپیکر اسد قیصرنے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے۔سابق اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیا۔