counter easy hit

خواجہ آصف نااہلی کیس؛ سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اقامے کی بنیاد پروزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔

Khawaja Asif disqualification case; A larger bench created for hearingسابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور اب ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر خواجہ آصف کی نااہلی کا کیس  ہائیکورٹ میں سماعت  کے لیے مقرر کردیا گیا، جب کہ سماعت کے لیے 3 رکنی لارجزبینچ بھی تشکیل دے دیا گیا، لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب شامل ہیں ،3 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت 26 ستمبر سے کرےگا۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف اور نواز شریف دونوں نے عدالت سے اقامے کی تفصیلات چھپائی تھیں ، خواجہ آصف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ، لہٰذا ان کی نااہلی بھی یقینی ہے۔