counter easy hit

این اے 120 میں تاریخی فتح کے ساتھ ساتھ ، پاکستانی پارلیمانی سیاست کا سیاہ ترین دن جب حق رائے دہی کیلئےگھر سے نکلنے والے ووٹرز کو اغو اکرلیا گیا، خان یوسف

Khan Yousaf, Senior, Leader PMLN, France, congratulate, PMLN, on, historic, victory پیرس(یس اردو نیوز)پاکسان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر ترین راہنما خان یوسف نے کہا ہے کہ این اے 120 میں تاریخی فتح کے ساتھ ساتھ پاکستانی پارلیمانی تاریخ میں نیا معرکہ سامنے آیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم کی کردار کشی کی غلیظ ترین کمپین چلائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی پوری فیملی کو ذہنی طور پر بہت زیادہ تکلیف میں رکھا گیا مگر پھربھی عوام نے اس کو سرخرو کیا ۔ سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کو پچھاڑ کر ثابت کردیا کہ لوگوں کے دلوں سے نواز شریف کی محبت کو نہیں نکالا جاسکا۔ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات فوج نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز اور انکے مخالفین کو یکساں گراﺅنڈ فراہم کرنے کے ارادے سے ایسے اقدامات کئے جن کا مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچا۔ پولنگ سٹیشن کے اندر مختلف بوتھوں کیلئے الگ الگ پولنگ ایجنٹ بٹھانے کی بجائے صرف ایک، ایک پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت دی گئی جس سے ہر ووٹر کی پریذائیڈنگ افسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ اور پولنگ ایجنٹوں سے چھان بین اور ووٹ کاسٹ کرنے کے وقت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث اکثر پولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹروں کی قطاریں لگی رہیں۔ پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہونے پر پولنگ سٹیشنوں کے دروازے بند کردیئے گئے یوں ووٹروں کی بہت بڑی تعداد ووٹ ڈالنے سے محروم رہی۔لہذا یہ انتخاب ایک الگ طرح کا انتخاب ہے جس میں عوام سرخرو ہوئی ہے