counter easy hit

کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار کردیا

شارجہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نمایاں بلے باز کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میری اپنی ٹیم کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور یہ ٹیم ایک فیملی کا روپ دھار چکی ہے، خواہش ہے کہ یہ ٹیم ایک بار پھر ٹرافی اٹھائے تاہم پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہترین ٹیم بنانے کا سہرا کوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد کے سر جاتا ہے،

KEVEN PETERSON, AGAIN, REFUSED, TO, COME, PAKISTAN, FOR, PSL,

پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اس کے پاس سرفرازاحمد جیسا باصلاحیت  کپتان موجود ہے جس میں کرکٹ کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے اور تمام کھلاڑی انہیں پسند کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز احمد کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دے۔  یہ دانشمندانہ فیصلہ ہو گا کہ سرفراز احمد پر سے دباؤ ختم کرتے ہوئے ان سے کہا جائے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ برس پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا لیکن کیون پیٹرسن فائنل کھیلنے لاہور نہیں گئے تھے اور اس بار بھی وہ پاکستان نہ جانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔