counter easy hit

اپنا تولیہ لازمی صاف رکھیں

نیویارک(نیوزڈیسک) یہ سوال اکثر لوگوں کے ذہنوں میں ابھرتا ہے کہ کتنی مرتبہ تولیہ استعمال کیا جائے تو اسے دھولینا چاہیے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر تولیہ صاف نہ ہو تو یہ صحت کے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ جراثیم اس میں اپنا گھر بنالیتے ہیںتاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ 3سے 4مرتبہ استعمال کے بعد اسے ضرور دھولینا چاہیے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ تولیہ عام طور پر باتھ روم میں تانگا جاتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ ہوا میں گردش کرنے والے جراثیم اس میں جگہ بناتے رہتے ہیں جو پھر انسانی جسم میں منتقل ہوجاتے ہیں مزید یہ کہ استعمال کے بعد کبھی تو لیئے کو فولڈ کرکے نہ رکھیں بلکہ ممکنہ طور پر پھیلا کر پنکھے کے نیچے پھیلادیں جتنی جلد یہ خشک ہوگا جراثیم کی تعداد بھی اتنی ہی کم ہوگی ۔